صبور علی کا یاسر حسین کے ساتھ بھارتی گانے پر رقص

صبور علی کا یاسر حسین کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس

فوٹو: فائل


معروف اداکارہ صبور علی کی اداکار و میزبان یاسر حسین کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل گئی ہے۔

گزشتہ چند روز سے عمیر قاضی کی شادی کی تقریبات میں شامل اداکارہ صبورعلی، یاسر حسین، سجل علی و دیگر فنکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمیر قاضی کی مہندی پر یاسر حسین کی سیلفی

یاسر حسین، اقرا عزیز، سجل علی، احد رضامیر، صبورعلی، عروہ حسین ، زارا نور عباس سمیت شوبز کے متعدد فنکاروں نے عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

مہندی کی تقریب میں فنکاروں نے خوب ہلہ گلا کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کو خوب بھائیں۔ اس تقریب میں صبور علی اور یاسر حسین نے بھی بھارتی گانے پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iconic Times (@iconictimesofficial)

صبور اور یاسر نے بھارتی گانے ’حسن ہے دیوانہ‘ پر ڈانس کیا جو کہ مداحوں کو بھا گیا اور اب سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

قبل ازیں صبور علی کے دوست عمیر قاضی کی شادی کی تقریب میں اداکارہ کے بھنگڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں صبور علی سبز لباس زیب تن کیے ڈھول کی تاپ پر بھنگڑا ڈال رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ??? ???????? ???????? (@frk.magazine)

ویڈیو میں دلہا عمیر قاضی بھی صبور علی کے ہمراہ بھنگڑا ڈالتے اور ڈانس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے موجود تھے۔


متعلقہ خبریں