شادی کی پہلی سالگرہ پر احد کا سجل کے نام پیار بھرا پیغام 

شادی کی پہلی سالگرہ پر احد کا سجل کے نام پیار بھرا پیغام 

فوٹو: فائل


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی اداکار احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کو ایک برس بیت گیا ہے۔

شادی کی پہلی سالگرہ پر اداکار احد رضا میر نے اپنی اور اہلیہ سجل علی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں ایک خوبصورت تحریر لکھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahad Raza Mir (@ahadrazamir)

احد رضا میر نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری شادی کی سالگرہ پر نیک تمناؤں کا بہت شکریہ۔

انہوں نے تحریر کیا کہ جنہوں نے ہماری شادی کی سالگرہ کے دن کو خوبصورت بنانے کی کوشش کی میں ان کا بھی بہت مشکور ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کاش میں شادی کے دنوں میں واپس چلا جاؤں، احد رضا میر

احد رضا میر نے اپنی اور سجل کی تصویر کے ساتھ یہ بھی تحریر کیا کہ ’سجل آپ انتہائی خوبصورت ہیں‘۔

شوبز انڈسٹری کی یہ خوبصورت جوڑی گزشتہ برس مارچ میں متحدہ عرب امارات میں ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں