بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے مرکزی کردار اداکار عامر خان کے بعد اب اُن کے ساتھی اداکار رنگاناتھ مدھاون بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے دوست فرحان کا کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکارآر مدھاون نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی۔
Farhan HAS to follow Rancho and Virus has always been after us BUT this time he bloody caught up. ????BUT-ALL IS WELL and the Covid? will be in the Well soon. Though this is one place we don’t want Raju in??. Thank you for all the love ❤️❤️I am recuperating well.??? pic.twitter.com/xRWAeiPxP4
— Ranganathan Madhavan (@ActorMadhavan) March 25, 2021
آر مدھاوان لکھا کہ ’فرحان اس بار بھی اپنے دوست رانچو کی پیروی کرتے ہوئے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار پاریش راول کورونا وائرس میں مبتلا
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، ہمیں اُمید ہے کہ ہم اس وبا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔‘