چینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

چینی صدر کا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

چینی صدر شی جنگ پنگ نے کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان سے خریت دریافت کی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے چینی صدر نے کہا ہے کہ عمران خان جلد صحت یاب ہوجائیں۔ چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کی خیریت دریافت کی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چینی سفیر کا کہنا ہے کہ چین کورونا وائرس کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کورونا کو شکست دینے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا میں مبتلا وزیر اعظم عمران خان کی نئی تصویر سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، جس میں

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ہفتہ کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں جاچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں