ہری پور میں ماں تین بیٹیوں سمیت قتل


ہری پور:خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں ایک گھر سے ماں اور تین بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین کے ہاتھ پاؤں کرسیوں سے بندھے ہوئے تھے،لاشوں  کے پاس سےجوس کے ڈبے بھی ملے ہیں۔

ماں کی شناخت صدف کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے خاوند شفاقت زمان کی دوسری بیوی تھی۔

مقتولہ کا شوہر شفاقت زمان مفرور اورعرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب ہے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں