بولیویا: فوجی طیارہ رہائشی عمارت پر گر کر تباہ

بولیویا: فوجی طیارہ رہائشی عمارت پر گر گیا

بولیویا میں فوجی طیارہ رہائشی عمارت پر گر کرتباہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی طیارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

طیارے حادثے میں پائلٹ معجزاتی طور پر محفوظ رہا جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد عمارت میں رہائش پذیر تھے۔

سرکاری حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اذان دینے پر موذن قتل

حادثے کے فوری بعد فائر بریگیڈ، پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور حادثے کا شکار ہونے والی عمارت کا جائزہ لیا۔


متعلقہ خبریں