محمد وسیم کا ورلڈ ٹائٹل فائٹ کو فکس کرنے کی پیشکش کا انکشاف


قومی باکسر محمد وسیم کا ورلڈ ٹائٹل فائٹ کو فکس کرنے کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے۔

اپنے بیان میں محمد وسیم نے کہا ہے کہ مجھے کالز موصول ہو رہی ہیں اور دباو ڈالا جا رہا ہے، 2017ء میں بھی قریبی ہمسایہ ممالک سے فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار پاونڈ کے بدلے میں ڈبلیو بی سی سلور ورلڈ ٹائٹل فکس کرنے کی پیشکش ہوئی،سچا پاکستانی ہونے کے ناطے فکسنگ کی پیشکش سے انکار کیا۔
باکسر محمد وسیم پاکستان میں پہلی پروفیشنل فائٹ لڑنے کیلئے تیار


متعلقہ خبریں