سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہی ہو گا، مریم نواز



مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نون لیگ کا ہی ہو گا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا اپوزیشن لیڈر نون لیگ سے ہو گا، کسی کی ہار جیت کے بعد اس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیلئے کسی اور کی ضرورت نہیں، بہتر ہو گا اپوزیشن متحد رہے۔

مریم نواز کی نیب پیشی پر پی ڈی ایم جماعتوں کا ساتھ جانے کا اعلان

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے نہیں دیں گے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے بعد لانگ مارچ کی نئی تاریخ دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، کچھ معاملات حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو 9 جماعتوں کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں