حق مہر میں ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا مطالبہ


خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والی نائلہ شمال صافی نامی دلہن نے اپنے حق مہر میں سونے چاندی اور دیگر زیورات کی بجائے ایک لاکھ روپے کی کتابوں کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا نکاح سجاد ژوندون سے ہوا ہے۔ ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے دلہن کا کہنا تھا کہ ہرعورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیورات اور رقم کا مطالبہ کرے لیکن میں نے کتابوں کا مطالعہ اسی لئے کیا کہ ہمیں کتابوں کی قدر کرنی چاہیئے۔

نائلہ شمال نے حق مہر میں کتابیں مانگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے سبب ہم کتابیں نہیں خرید سکتے اور ایسا کرنے کی ایک وجہ غلط رسومات کا خاتمہ ہے۔

دلہن کا کہنا تھا معاشرے میں غلط رسومات کی وجہ سے ہماری زندگی روزبروز عذاب بنتی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سونا اور پیسہ ہر عورت مانگتی ہے لیکن ایک لکھاری ہونے کے ناطے سے میں اس لیے کتابیں مانگی ہیں کہ اگر ہم کتابوں کی قدر نہیں کریں گے تو دوسروں کو کیسے ترغیب دیں گے۔

نائلہ شمال صافی نے کہا حق میں کتابیں مانگنے کی اصل وجہ یہ بھی ہے کہ ہم دوسروں کو نصحیت پر عمل کرنے کا کہہ سکیں۔


متعلقہ خبریں