وزیراعلیٰ پنجاب کا کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی بندش کے معاملے کا نوٹس

فائل فوٹو


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی بندش کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو فوری معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات جلد فراہم کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے، عثمان بزدار

عثمان بزدار نے آئندہ سے کینسر کے مریضوں کوادویات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کا لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی باقاعدہ فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں کینسر کے مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں