زین قریشی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دوسری بار مثبت آگئی

زین قریشی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دوسری بار مثبت آگئی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے و ممبر قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زین حسین قریشی کی دوسری بار کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زین قریشی نے کہا ہے کہ دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو آئیسولیٹ کردیا ہے۔

زین قریشی نے عوام سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاوَ کیلئے سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ  آج سہ پہر مجھے ہلکا بخار محسوس ہوا جس کے بعد میں نے فوری طور پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، میں گھر سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتا رہوں گا۔


متعلقہ خبریں