رنبیر کپور کورونا وائرس میں مبتلا

رنبیر کپور کورونا وائرس میں مبتلا

فوٹو: فائل


بالی وڈ کے مشہور اور چلبلے اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ رنبیر واقعی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by neetu Kapoor. Fightingfyt (@neetu54)

نیتو سنگھ نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ آپ سب کی فکر اور نیک خواہشات کا شکریہ۔ رنبیر کپور واقعی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ان کا علاج جاری ہے اور ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں چل بسے

لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ نے اپنے بیٹے کہ بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ رنبیر نے گھر میں قرنطینہ اختیار کر رکھا ہے اور وہ مکمل احتیاط کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں