امریکہ نے ڈرون حملے روک دیئے

امریکہ نے ڈرون حملے روک دیئے

واشنگٹن: امریکہ نے جنگ زدہ علاقوں سے باہر ڈرون حملے روکنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام کے سوا حملوں سے پہلے اجازت لینا ہو گی۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے واضح کیا کہ ڈرون حملوں پر پابندی مستقل طور پر نہیں لگائی گئی اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرون حملے نہیں ہوں گے۔ بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ انتہا پسندوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ایسے علاقے جہاں امریکی فوج موجود ہے لیکن اگر وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پر ڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکواٹوریئل گنی: بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی

گزشتہ روز سعودی عرب کی بڑی بندرگاہ اور آرامکو کے رہائشی علاقے پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے۔

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی وزارت توانائی نے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ راس تنورہ آئل پورٹ پر ایک بڑے پٹرولیم ٹینک فارم پر اتوار کی صبح ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور ڈرون سمندر کی طرف سے آیا تھا۔ راس تنورہ دنیا کے بڑے آئل شپنگ پورٹ میں سے ایک ہے۔


متعلقہ خبریں