کھانا نہ بنانے پر شوہر کے ہاتھوں حاملہ بیوی قتل

فائل فوٹو


مصر میں ایک شخص نے اپنی حاملہ بیوی کو محض کھانا نہ بنانے پر قتل کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک شہری  نے بیوی سے کھانا تیار کرنے کے لیے کہا تھا، لیکن بیوی کی جانب سے معذرت پر اسے غصہ آ گیا اور اُس نے گیس کا چولہا اپنی بیوی کے سر پر دے مارا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے 4 روزہ ریمانڈ پر حراست میں لے لیا۔ جب کہ حکام نے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

طلاق کی دھمکی، بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

خیال رہے کہ گزشتہ سال کراچی کے علاقے منگھو پیر میں بیوی نے طلاق کی دھمکی دینے پر شوہر کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

تفتیشی افسرشکیل رند کےم طابق ملزمہ نےشوہرعثمان کوگھرکاخرچ نہ دینےاوردوسری خواتین سےتعلق کےشبےمیں قتل کیا۔

اطلاعات کے مطابق بیوی نے شوہر سے گھر کا خرچ مانگا تو میاں نے طلاق کی دھمکی دی، جس پر زوجہ سیخ پا ہوگئیں اور غصے میں آکرشوہر پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں شوہر کی موت واقع ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد بیوی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی۔ ہمسائیوں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا۔


متعلقہ خبریں