اسلام آباد: نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) اورمرسڈیز بینز کے درمیان پاکستان میں ٹرک بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
این ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلمر اے جی کی جانب سے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور دیگر حکام نے معاہدے پر دستخط کیے۔ جب کہ این ایل سی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مشتاق فیصل اور سینٹرل ایگزیکٹو آفیسر ضیا احمد نے دستخط کیے۔
باہمی یادداشت پر دستخط کے موقع پر مرسڈیز بینز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں تعمیرات کے شعبہ میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔
این ایل سی حکام نے امید ظاہر کی کہ مرسڈیز بینزٹرک کی پاکستان میں تیاری سے سی پیک منصوبے کی ضروریات پوری ہوں گی اور ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔
مرسڈیز بینز کو دنیا بھر میں ٹرک بنانے والے اداروں میں نمایاں حیثیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
ایڈیٹر
شاہد عباسی