جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیئے بھٹو! جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 169 جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے جب کہ 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے اسلام آباد کی جنرل نشست پر سینیٹ نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سات ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ جیت کا فرق صرف پانچ ووٹوں کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا کی جیت کے نتائج کو چیلنج کریں گے۔


متعلقہ خبریں