امریکہ میں 139 سال پرانا گھر نئے مقام پر منتقل


امریکہ میں 139 سال پرانے گھر نئے مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو میں پانچ ہزار اسکوائر فٹ اور چھ کمروں پر مشتمل گھر کو کمال مہارت کے ساتھ ٹرک پر لادا کر دوسرے بلاک میں شفٹ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گھر کی شفٹنگ کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سارے عمل کے دوران راستے میں آنے والے پارکنگ میٹرز اور ٹریفک سگنلز کو اپنی جگہ سے ہٹانا پڑا، درختوں کی شاخیں کاٹی گئیں جبکہ شہری انتظامیہ کی 15 ایجنسیوں سے پرمٹ لئے گئے۔

 


متعلقہ خبریں