گھریلو ناچاقی: ماں نے اپنے دو بچوں کو جلا ڈالا

گھریلو ناچاقی: ماں نے اپنے دو بچوں کو جلا ڈالا

لاہور: لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں دو بچوں کی جل کر پراسرار موت کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر کے ساتھ لڑائی کے بعد ماں مبینہ طور پر نے اپنے دو بچوں کو جلا ڈالا ہے۔

پولیس کے مطابق ماں نے بچوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگادی، جس کے باعث دونوں بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین سالہ فیضان اور دو سالہ عبدالرحمن شامل ہیں۔ آگ لگنے سے گھر کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: کیک نہ کھانے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بر وقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا۔

پولیس نے بچوں کی والدہ اور باپ کو تحویل میں لے لیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ معاشی تنگدستی کے باعث میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ والدہ نے بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں کمرے کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں