انجری کا شکار دلبر حسین کی جگہ سلمان مرزا قلندرز میں شامل


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین انجری سے چھٹکارا نہ پا سکے۔

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے دلبرحسین کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

دلبرحسین پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔

ابرار الحق کی آواز میں لاہور قلندرز کا ترانہ جاری

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 میں آج کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاکرا ہو گا جس کا آغاز دن 2 بجے ہو گا۔

آج کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے جو شام 7 بجے شروع ہو گا۔ دونوں میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 6 کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف باآسانی 13 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل 39 اور اعظم خان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے کلارک 46، محمد نبی 30 اور بابر اعظم 24 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 اور عثمان شنواری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں