ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر سوشل میدیا پر وائرل ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کی مصروف زندگی میں بریک لگ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ایوانکا ٹرمپ گھر کی بالکونی میں خوشگوار موڈ کے ساتھ موجود ہیں۔

39 سالہ ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر فلوریڈا کے نئے اپارٹمنٹ میں لی گئی ہیں۔ تصاویر میں ایوانکا نے ہرے رنگ کے کپڑے زیب تک کیے ہوئے ہیں جبکہ کالے رنگ کا چشمہ پہن رکھا ہے۔

تصاویر میں وہ اپنے نئے گھر کی بالکونی میں ننگے پاؤں کھڑی ہیں اور اپنی بالکونی میں سورج سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

ایک اور تصویر میں ایوانکا ٹرمپ صوفے پر بیٹھی ہیں اور ہاتھ میں قلم پکڑے نوٹ بک میں کچھ لکھنے میں مصروف ہیں۔

ایک اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کا ملازم انہیں پیالے میں مشروب لا کر دے رہا ہے اور وہ مسکراہٹ کے ساتھ وصول کر رہی ہیں۔

ایوانکا گزشتہ ایک ماہ سے اپنے 40 سالہ شوہر اور 3 بچوں کے ساتھ میامی میں مقیم ہیں۔


متعلقہ خبریں