اسلام آباد ہائیکورٹ کا کچہری میں تمام غیر قانونی تعمیرات، چیمبرز گرانے کا حکم


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی کچہری میں قائم تمام غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی چیمبرز گرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے ایف ایٹ کے رہائشی کی تجاوزات کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے۔

وکلا کی ہنگامہ آرائی: اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری تاحکم ثانی بند

عدالت نے حکم دیا ہے کہ عوامی مقامات اور فٹبال گراﺅنڈ سے غیرقانونی تعمیرات اور وکلا چیمبرز گرائے جائیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں سی ڈی اے کی جانب سے وکلاء کے چیمبر گرائے گئے تھے جس کے بعد وکلاء کی بڑی تعداد نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا تھا۔

وکلا کے حملے کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اپنے چیمبر میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں