عائزہ خان کہاں جا رہی ہیں؟


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ایک منفرد تصویر شیئر کی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عائزہ خان اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ فیس ماسک پہنے بیٹھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ کی شیئر کردہ تصویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جہاز میں بیٹھے ہیں۔اداکارہ نے تصویر میں دانش تیمور کو ٹیگ کرکے تحریر کیا ہے ’سالگرہ میں صرف ایک دن باقی رہ گیا‘ ۔

خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

انہوں نے حقیقی معنوں میں شہرت ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ اور ’تو دل کا کیا ہوا‘ سے حاصل کی۔ عائزہ خان کا شمار نا صرف ٹی وی بلکہ سوشل میڈیا کی بھی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں