خاتون صحافی کو دھمکی دینے پر وائٹ ہاؤس کا ترجمان معطل

خاتون صحافی کو دھمکی دینے پر وائٹ ہاؤس کا ترجمان معطل

واشنگٹن: امریکہ میں خاتون صحافی کو دھمکی دینے پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان کو معطل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خاتون صحافی کو دھمکی دینے پر ترجمان وائٹ ہاؤس ٹی جے ڈکلو کو ایک ہفتے کے لیے برطرف کیا گیا ہے اور اس دوران انہیں تنخواہ بھی نہیں دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے خاتون صحافی کو نجی زندگی سے متعلق کہانی پر دھمکی دی تھی اور ترجمان نے خاتون کو فون کر کے کہا تھا کہ میں تمھیں برباد کردوں گا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے ترجمان کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی جے نے خاتون صحافی سے معذرت کر لی تھی البتہ انہوں نے اس حوالے سے ذاتی حیثیت میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے خاتون صحافی کو دھمکی سے متعلق ایک میگزین میں خبر شائع ہوئی تھی۔ خاتون صحافی ٹی جے ڈکلو اور امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کو کور کرنے والی رپورٹر الیگزی کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقات کررہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: حوثیوں کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اس معاملے پر سخت کارروائی نہ کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کیونکہ جوبائیڈن نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی کولیگ کی توہین کرنے پر اس شخص کو فوری برطرف کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں