بالی وڈ کے معروف اداکار خان آف پٹودی سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کی کرکٹ کھیلتے ہوئے تصویر مداحوں کی مرکزِ نگاہ بن گئی۔
سیف علی خان کی بہن صبا پٹودی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے بھتیجے ابراہیم کی تصویر شیئر کی جس میں ابراہیم بیٹنگ کرتے ہوئے شاٹ لگانے کے انداز میں کھڑے ہیں۔
View this post on Instagram
صبا نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ ’یقیناً یہ چوکا تھا‘۔ انہوں نے فالوورز سے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ابراہیم اپنے دادا منصور علی خان کی طرح کرکٹ میں اپنا کریئر بنائیں گے؟
سیف علی خان کی بہن نے فالوورز کو ہاں یا نہ میں جواب دینے کا آپشن دیتے ہوئے کہا کہ کمنٹ میں اپنی رائے سے آگاہ کیجئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: اداکار سیف علی خان بی جے پی کے نشانے پر! گھر بدل لیا
قبل ازیں ابراہیم علی خان کے اداکاری کی جانب رجحان کے متعلق ان کے والد سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’ابراہیم بطور اداکار اپنے کریئر کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے اور کیوں نہ ہو؟ میں اپنے تمام بچوں کو اداکار بنتے دیکھنا چاہتا ہوں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہترین پروفیشن ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں 17 یا 18 سال کا تھا تو اداکاری نے ہی مجھے تباہ ہونے سے بچایا تھا۔ اس کام نے ناصرف مجھے شناخت دی بلکہ انجوائمنٹ کے بہترین مواقع بھی فراہم کیے‘۔