کسی کو نفرت کرنے کی وجہ نہیں دیتی، جنت مرزا


پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ کسی کو ان سے نفرت کرنے کی وجہ نہیں دیتی۔

گزشتہ دنوں ویڈیو اور تصاویر شیرنگ کی معروف ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میں کسی کو مجھ سے نفرت کرنے کی کوئی وجہ نہیں دیتی۔‘

انہوں نے لکھا کہ  یہ لوگ خود اپنا ڈرامہ تخلیق کرتے ہیں اور وہاں سے نفرت کے سفر کا آغاز ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر بھی جنت مرزا کو فالو کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ایک انٹرویو میں اپنی شہرت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ان کا شوق ہے اور یہ ایک اچھی مصروفیت بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دو سالوں میں لاکھوں فالوورز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں فالوورز کے حوالے سے ٹک ٹاک میں پہلے نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں