امریکہ: 1.9 کھرب ڈالر کا کورونا ریلیف ترمیمی بجٹ منظور


امریکی سینیٹ نے1.9 کھرب ڈالر کے کورونا ریلیف ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بجٹ قرارداد پر نائب صدر کاملا ہیرس نے ٹائی بریکر ووٹ ڈالا۔ ایسا پہلی بار ہوا کہ نائب صدر نے قانون سازی کے دوران ٹائی بریکر ووٹ ڈالا ہو۔

رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس اب اس بل کو امریکی ایوان  نمائندگان میں منظوری کے لئے پیش کریں گے۔

15 گھنٹےکی طویل بحث اور متعدد ترامیم پر ووٹنگ کے بعد بھی قرار داد سینیٹ میں جماعتی بنیادوں پر 50 کے مقابلے میں 50 ووٹ سے برابر تھی، جس پر نائب صدر کاملا ہیرس کے ٹائی بریکر ووٹ سے بل قلیل حمایت کے ساتھ منظور ہوا۔

امریکی صدر نے 900 ارب ڈالر کا کورونا ریلیف پیکج مسترد کر دیا

آخری ووٹ سے پہلے ڈیموکریٹس نے بعض معاملات جن میں کی سٹون ایکس ایل پائپ لائن اور امریکہ میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے میں سمجھوتے کی آفر کی تھی۔


متعلقہ خبریں