سبی میں دھماکا، 8 افراد زخمی

سبی میں دھماکا، 8 افراد زخمی

فوٹو: فائل


بلوچستان کے شہر سبی میں میر چاکر روڈ چونگی کے قریب دھماکا ہو گیا ہے، جس کے بعد 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارت: اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ، الرٹ جاری

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

قبل ازیں خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا تھا جس میں بچہ جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں گیس لیکج دھماکے سے بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کہ ایک کمرہ اور صحن بھی جل کر خاکستر ہو گیا تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 30 افراد زخمی

ہم نیوز کو ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گیس لیکج کے باعث دھماکے سے گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ماں، باپ اور بچے شامل ہیں، متاثرہ خاندان لاہور سے پشاور بطور مہمان آیا تھا۔


متعلقہ خبریں