پاکستان: بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ



راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ غزنوی میزائل زمین سے زمین پر 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان: شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز کے تحت کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر دیگر سینئر فوجی حکام، سائنس دان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹڑعارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان کا رعد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

کمانڈر اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے ویپن سسٹم کے مشاہدے اور تجربے کو سراہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے میں شامل جوانوں کے تربیتی معیار کی تعریف بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں