آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کر دیا


آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دورہ افریقہ کے ملتوی کرنے کا بتایا گیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے افریقہ کا دورہ ملتوی کرنے کے علاوہ اُن کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آئی تھی۔

دوسری جانب کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے دورہ آسٹریلیا ملتوی ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ دورہ کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت میں مگن تھا آخری گھنٹوں میں دورہ منسوخ کرنا مایوس کن ہے۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی سیریز ملتوی ہونے کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی رسائی حاصل کر لی ہے جہاں ممکنہ طور اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں