رنویر سنگھ کی لاڈلی کون؟

رنویر سنگھ کی لاڈلی کون؟

فوٹو: فائل


اداکار رنویر سنگھ نے اپنی جانداری اداکاری سے بالی وڈ میں نا صرف جگہ بنائی بلکہ چند ایسے کردار بھی ادا کیے جنہیں ایک لمبے عرصے تک بُھلایا نہیں جا سکے گا۔

رنویر سنگھ نے دہائیوں تک یاد رہنے والی فملوں میں انمٹ نقوش چھوڑ کر بہت شہرت ہی نہیں ڈھیروں پیسہ بھی کمایا جسے کی بدولت وہ اب ایک پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔

اداکار ایک ایسی زندگی بسر کر رہے ہیں جس کے لوگ خواب دیکھتے ہیں، اس زندگی کا گلیمر کے ساتھ ساتھ ان کی لگژری کاریں بھی حصہ ہیں۔

رنویر کے پاس جو لگژری گاڑیاں ہیں ان میں سے ان کی سب سے زیادہ لاڈلی کون سی ہے؟

لیمبرگینی اروس

From Lamborghini to Aston Martin, here are 5 luxurious cars Ranveer Singh owns; some over Rs. 3 crores

رنویر سنگھ سرخ رنگ کی لیمبرگینی اروس کے مالک ہیں۔ یہ اس کمپنی کی بھارت میں پائی جانے والی اکلوتی اسپورٹ یوٹیلٹی وہیکل ہے۔ اداکار کلی یہ گاڑی صرف تین سیکنڈ میں صفر سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پہ پہنچ جاتی ہے۔ بھارتی کرنسی میں اس گاڑی کی قیمت 3.10 کروڑ روپے ہے۔

آسٹن مارٹن

اداکار نے اپنی سالگرہ پر خود کو آسٹن مارٹن 2017 میں تحفے میں دی۔ یہ گاڑی بین الاقوامی سطح پر تو بہت مقبول ہے مگر بھات میں بہت ہی کم لوگوں کے پاس ہے۔بھارتی کرنسی میں اس کی قیمت 3.29 کروڑ روپے ہے۔

مرسیڈیز بینز جی ایل ایس ایس یو وی

From Lamborghini to Aston Martin, here are 5 luxurious cars Ranveer Singh owns; some over Rs. 3 crores

یہ گاڑی متعدد بالی وڈ شخصیات کی پسندیدہ ترین ہے۔ رنویر کے پاس یہ گاڑی میٹ بلیک کلر میں ہے۔ رنویر کی مرسیڈیز بینز جی ایل ایس ایس یو وی کا رجسٹریشن نمبر 6969 ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 85.67 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

جیگوار ایس جے ایل

رنویر سنگھ اس خوبصورت جیگوار ایس جے ایل کے مالک ہیں۔ ممبئی میں صرف رنویر اس گاڑی کے مالک نہیں ہیں بلکہ متعدد شخصیات کے پاس یہ گاڑی موجود ہے۔ اس گاڑی کی قیمت 99 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں