شاہ رخ خان بھی ٹام کروز کے پیچھے چل دیے

شاہ رخ خان بھی ٹام کروز کے پیچھے چل دیے

فوٹو: فائل


بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ہالی وڈ کے سپر اسٹار اور ایکشن ہیرو ٹام کروز کے پیچھے چل دیے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم زیرو دیکھنے کے بعد ملالہ کا شاہ رخ خان کے لیے خاص پیغام

رواں برس بڑے اداکاروں پر مشتمل شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سینما گھروں کی زینت بنے گی، اس فلم کو بہتر سے بہترین اور منفرد بنانے کے لیے کنگ خان مختلف طریقے استعمال کر رہے ہیں۔

بالی وڈ کے کئی بڑے نام جن میں دیپکا پڈوکون اور جان ابراہام شامل ہیں ’پٹھان‘ کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ خبریں زیر گردش ہیں کہ اس فلم میں مختصر وقت کے لیے سلمان خان بھی دکھائی دیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کے کچھ ایکشن سین متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے اندر شوٹ کئے جائیں گے جس کے لیے بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیم کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔

اس سے قبل ہالی وڈ کی کچھ فلموں کی شوٹنگ اس عمارت کے اندر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز نے کورونا سے لڑنے کیلئے روبوٹس ہائر کر لیے

کیال رہے کہ ٹام کروز کی فلم ’مشن امپاسبل: گھوسٹ پروٹوکول‘ کے چند سین برج خلیفہ میں عکس بند کیے گئے تھے جبکہ شاہ رخ خان کی یہ پہلی فلم ہوگی جسے برج خلیفہ میں شوٹ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں