بالی وڈ کا سپر اسٹار لاہور کی ہیرا منڈی میں

بالی وڈ کا سپر اسٹار لاہور کی ہیرا منڈی میں

فوٹو: فائل


بھارتی فلم انڈسٹری کے نوجوان اور خوبرو اداکار کارتک آریان کے ’ہیرا منڈی‘ کا حصہ بننے کی خبریں زبان زدِ عام ہیں۔

بالی وڈ کے صفِ اول کے ہدایت کاروں میں شمار کیے جانے والے سنجے لیلا بھنسالی نے گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر لاہور کی ’ہیرا منڈی‘ کے متعلق فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف نے اپنا جادو سب کو دِکھا دیا

بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھاری بھرکم بجٹ والی فلمیں بنانے کی وجہ سے مشہور ہدایت کار سنجے ہیرا منڈی پر فلم کے بجائے ویب سیریز بنائیں گے۔

یوں ’ہیرا منڈی‘ سے ویب کی دنیا میں سنجے لیلا بھنسالی اپنا پہلا قدم رکھیں گے۔

فلم ’ہیرا منڈی‘ میں مرکزی اداکارہ کے طور پر پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کی خبریں زیرِ گردش تھیں تاہم اب اس ویب سیریز کے مرکزی کرداروں کے لیے سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کو منتخب کیا گیا ہے۔

معروف اداکارہ ودیا بالن کو بھی اس فلم کا حصہ بنائے جانے کی خبریں گرم ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کے گرد گھومتی اس کہانی میں ہیرو کے رول کے لیے خوبرو اداکار کارتک آریان کو منتخب کیا گیا ہے، سنجے نے آریان سے ملاقات کے دوران انہیں ’ہیرا منڈی‘ میں کام کرنے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عظیم کھلاڑی کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم: میرا ڈونا کو کس چیز نے مارا؟

کارتک کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاوادی‘ میں بھی کام کرنے کی آفر کی گئی تھی تاہم اداکار نے معذرت کر لی تھی۔

کارتک آریان کی معروف فلموں میں پیار کا پنچ نامہ، لُکا چُھپی اور پتی، پتنی اور وہ شامل ہیں۔ 


متعلقہ خبریں