شادی کے بعد بختاور بھٹو کی پہلی پوسٹ  

فوٹو: فائل


سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

تین روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی۔

بختاور بھٹو زرادری نے اپنی نکاح کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ تصویر میں بختاور سنہری رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے ہیں اور انہوں نے گھونگھٹ ڈال رکھا ہے۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں بختاور نے اپنے نکاح کی تاریخ تحریر کی ہے۔

بختاور کی اس تصویر کو انسٹا صارفین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے اور عوام ان کے لیے دعاؤں کے ساتھ آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل بختاور بھٹو زرداری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور دو روز قبل وہ پیا گھر سدھار گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد بلاول ہاؤس کراچی سے متصل میدان میں کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنی بڑی بہن کو لے کر تقریب میں آئے۔ دلہن نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا جس پر سنہری کڑھائی کی گئی تھی اور انہوں نے لباس سے میچنگ سبز فیس ماسک بھی لگایا ہوا تھا۔ 

بختاور بھٹو اور محمود چودھری کی شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔ 


متعلقہ خبریں