ائیربیگ کا مسئلہ: فورڈ نے30 لاکھ گاڑیاں واپس منگوالیں

ائیربیگ کا مسئلہ: فورڈ نے30 لاکھ گاڑیاں واپس منگوالیں

فائل فوٹو


امریکا کی گاڑیاں بنانے والی دوسری بڑی کمپنی  فورڈ نے تیس لاکھ گاڑیاں واپس منگوالی ہیں۔ یہ گاڑیاں  جان بچانےوالے ائیربیگ کھلنے میں خرابی کے سبب واپس منگوائی گئی ہیں۔

امریکی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں گاڑیاں واپس ہوئی ہیں۔ واپس ہونے والی گاڑیوں کی قیمت  چھیانوے ارب  روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

ایئربیگ خراب ہونے سے شدید مالی نقصان کے ساتھ کمپنی کی بدنامی بھی ہوئی ہے جس سے ان کی مارکیٹ ویلیو میں کمی واقع ہوئی ہے۔

حادثات کے دوران ائیربیگ پھٹنے سے دنیا بھر میں ستائیس افراد ہلاک جبکہ چار سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ امریکا میں18 افراد ہلاک ہوئے اور وہاں سے27لاکھ گاڑیاں واپس منگوائی گئی ہیں۔

ان کی گاڑیوں کی مرمت کمپنی کے ذمے ہوگی اور مالکان کو جلد مطلع کی جائے گا کہ وہ اس کو اپنی گاڑی کیسے کمپنی کو بھیج سکتے ہیں۔

قبل ازیں فورڈ نے اپنی گاڑیاں اس لیے واپس منگوائی تھیں ان میں مسافر سائیڈ والے ایئر بیگ کا مسئلہ تھا۔

بعد ازاں کمپنی نے مجاذ ادارے سے درخواست کی کہ ڈرائیور سائیڈ والے ایئر بیگ کی خاطر گاڑیاں واپس بلانے کا حکم نہ دیا جائے کیوں کہ اس پر بھاری رقم خرچ ہوتی ہے لیکن درخواست کو خارج کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں