آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وطن کے دفاع کیلئے افسران اور جوانوں کےعزم کو سراہا اور ان کے بلند حوصلے کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ

یاد رہے کہ چند ماہ قبل  آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کور کی لاجسٹک تنصیبات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے آپریشنل تیاریاں اہم کردارادا کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں