رواں سال گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، سربراہ کے الیکٹرک

K-electric

بجلی چوری کیخلاف ملک گیر کارروائیاں کے الیکٹرک بھی میدان میں آگئی


کراچی: کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے بتایا کہ رواں سال گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ بی کیو پی ایس تھری کے پہلے یونٹ کے لئے جنریٹر اور ٹربائن کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

نئے پلانٹ کو گیس کی فراہمی کے لئیے دو کلو میٹر طویل گیس لائن بچھائی جارہی ہے اور امید ہے کہ گرمیوں سے پہلے پلانٹ سے 450 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

کے ای کے سی ایف او عامر غازیانی نے بتایا کہ واجبات کی مد میں 275 ارب روپے وصول کرنے ہیں جبکہ سوئی گیس کو 80 ارب روپے دینے ہیں۔

کھوج لگائی جائے تو کے الیکٹرک بمبئی سے کنٹرول ہورہا ہوگا، چیف جسٹس

ان کا کہنا تھا کہ وفاق اپنے واجبات پر تو سود وصول کرنا چاہتا ہے، لیکن ہمارے واجبات پر سود ادا کرنے کو تیار نہیں۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن پر وفاق کی انکوائری کمیٹی کام کر رہی ہے جب رپورٹ سامنے آئے گی تو پتہ چل جائے کے الیکٹرک اس دن کتنی بجلی پیدا کررہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی آمد سے قبل نیشنل گرڈ سے 1700 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لئے وفاق سے کیا جانے والا معاہدہ اگلے ماہ تک طے ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں