اسپین: میڈرڈ میں دھماکہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

اسپین: میڈرڈ میں دھماکہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 2پولیس اہلکار ہلاک

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر کے وسطی علاقے میں ہونے والے دھماکے سے ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہیں۔

مؤقر برطانوی اخبار کے مطابق دھماکے کے باعث سات منزلہ عمارت کی چار اوپری منزلیں بری طرح تباہ ہو گئی ہیں۔

کراچی فیکٹری دھماکہ: جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈرڈ، پولیس اور امدادی کارکن دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

علاقہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ تفتیشی و تحقیقی اداروں نے دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے اپنی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں