امریکی جریدے فوربز میگزین نے 2021 میں آنے والی جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئے ماڈلز کی گاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔
برطانوی کمپنی آسٹن مارٹن کی ’واکیوری ہائپر‘ اسپورٹس کار جو دنیا کی تیز رفتار گاڑیوں میں سے ایک ہے۔
جدید صلاحیتوں سے مالامال گاڑی کا اس بار مقابلہ مرسیڈیز اے ایم جی ون کے ساتھ ہے جس میں چار الیکٹرک موٹرز نصب ہیں۔
گیس پاورڈ آسٹن اور مرسڈیز کے ساتھ اس بار برطانوی الیکٹرک کمپنی ’ لوٹس ایوجا ‘ بھی شامل ہے جس کی اسپورٹس کار دو ہزار ہارس پاور سے لیس ہے۔
لوٹس ایوجا اسپورٹس کار محض نو سکینڈز میں ایک سو چھیاسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ہائپر کارز کی فہرست میں ’ گورڈن مرے‘ کی تھری سیٹر سُپر اسپورٹس کار بھی شامل ہے۔
2020 میں ہائیبرڈ گاڑیوں میں فراری کا نام سر فہرست رہا جس نے صرف ایک ماڈل متعارف کرایا جبکہ دیگر نامور کمپنیوں کی دو ہزار اکیس کی بہترین اسپورٹس کارز بھی فہرست میں شامل ہیں۔
تاہم عالمی وبا میں دیگر صنعتوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی پروڈکشن کمپنیز بھی خسارے میں رہیں۔