اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کی پہلی شام غربا و مستحیقین کے ساتھ گزاری۔ انہوں نے پناہ گاہ کا افتتاح کیا اور وہاں موجود افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا اسلام آباد میں پناہ گاہ کا دورہ، مسافروں کے ساتھ کھانا کھایا
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے سال 2021 کی پہلی شام ترنول میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود غربا و مستحیقین کے ساتھ وقت بتایا۔
اس ضمن میں جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پناہ گاہ میں موجود افراد کے لیے صبح کا ناشتہ اور رات کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی پناہ گاہوں میں قیام کرنے والے افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی ہدایت
سرکاری اعلامیے کے مطابق پناہ گاہ میں خواتین کے لیے بھی خصوصی طور پر دس بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ترنول میں پناہ گاہ کے قیام کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم پناہ گاہوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پناہ گاہ کا دورہ: معروف ترک شیف نے مخصوص انداز میں لوگوں کو کھانا پیش کیا
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترنول پناہ گاہ کے دورے کے دوران موجود انتظامات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود غربا و مستحیقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔