ایل او سی: بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، خاتون شہید، تین زخمی

ڈی جی ایم اوز نے بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا۔

فائل فوٹو


راولپنڈی: بھارتی فوج نے حسب روایت ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پہ بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے ایک خاتون شہید اورچار سالہ بچی سمیت تین شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی اور جند روٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فوج نے فائرنگ کے لیے مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

ایل او سی پراشتعال انگیزی، بھارتی سفیر طلب

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 55 سالہ خاتون شہید ہو گئی ہیں جب کہ چارسالہ بچی سمیت تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی گولہ باری سے زخمی شہریوں کو علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں