اسلام آباد: ماں نے اپنے سوتیلے بیٹے کو گلہ گھونٹ کر قتل دیا

Murder

فوٹو: فائل


اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علاقے میں ماں نے اپنے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو گلہ گھونٹ کر قتل دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سوتیلی ماں نے اپنے 4 سالہ  بیٹے کا گلہ دبا کر قتل کیا بعد میں اس نے مقتول کی لاش کو آگ لگا دی۔

مقتول کے والد  نے سرزد وقوعہ کے بارے میں تھانہ سہالہ پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال منتقل کر دی۔

چوری پکڑے جانے پر ملازمہ نے 85 سالہ مالکن کا قتل کر دیا

ترجمان کے مطابق مقتول کے والد نے تین چار ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مقتول کے والد اور اس کی بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بچے کی سوتیلی ماں نے بچے کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا بعد میں اگ لگا کر لاش بوری میں بند کرکے چھپا دی۔


متعلقہ خبریں