اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صبح لمبی واک

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صبح لمبی واک

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بعد از فجر7 بجے صبح میں لمبی، قریب فطرت واک کے لیے گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں ذاتی رہائش گاہ پر کتنی سیکیورٹی ہے؟

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سفرمیں میرا 17 سالہ پوتا ظافرمیرے ساتھ تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا ہے کہ پہلے ہم نے مارگلہ میں ٹریل-5 کی۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ ہم نے ہرن، بندر، پرندے اور دیگر جانور دیکھے۔ خوبصورت پاکستان۔

انہوں نے لکھا ہے کہ راستہ صاف تھا، ظاہر ہوا کہ ہم پاکستانی زیادہ ذمہ دار ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ میرے لیے باعث فخر ہے۔

لوگوں نے کہا نہیں کرسکتا میں نے سب کچھ کردکھایا، وزیراعظم


ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا ہے کہ تقریباً چار بجے تک میری واک جاری رہی۔

نبی کریم ﷺکی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے، صدر مملکت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ میں پروٹوکول کے بغیر نقل و حرکت کی کوشش کرتا ہوں تاکہ ان لوگوں کو تکلیف نہ ہو جو پاکستان کے حقیقی مالک ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ تقریبا 20 کلومیٹر چلا اور 600 میٹر چڑھائی کی جو کہ 182 منزلوں کے برابر ہے۔

کورونا سے لڑنا نہیں نمٹنا ہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک عمدہ دن گزارا اور اللہ کے فضل سے میں مکمل فٹ ہوں۔ انہوں نے تالی بجانے کا سائن بھی اپنے پیغام کے ساتھ شامل کیا ہے۔


متعلقہ خبریں