امریکہ میں کورونا ویکسین کا استعمال کل سے ہو گا، سربراہ ویکسین ترسیل

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ میں کورونا ویکسین کا استعمال کل سے شروع کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربراہ ویکسین ترسیل پروگرام جنرل گسٹوپرنا نے کہا ہے کہ پیر تک ملک بھر کے 145 مقامات پر ویکسین پہنچا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بدھ تک 636 مقامات پر کورونا ویکسین پہنچائی جائے گی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 21لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ11 ہزار 492 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 97 لاکھ 35 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: امریکا میں فائزر ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 5 ہزار82 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 65 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں