نئی دہلی: 12 ہزار 638 ہیروں سے مزین انگوٹھی کو گینزورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 5.8 اونس وزن کی حامل اس بیش قیمت انگوٹھی کے تخلیق کار جوہری کا اصرار ہے کہ اسے پہننے میں قطعی کوئی دقت نہیں ہو گی اوریہ آرام دہ بھی ہے۔
سعودی آرٹسٹ کی تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گینز بک میں شامل
برطانیہ کے مؤقر اخبار میل آن لائن کے مطابق بھارت کے 25 سالہ جوہری ہریش بنسال نے گینز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے کے بعد بتایا ہے کہ اپنی تیارکردہ بیش قیمت انگوٹھی کو فروخت کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے حالانکہ انہیں متعدد خریداروں کی جانب سے پیشکشیں موصول بھی ہو چکی ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے فوارے النخلہ کا افتتاح کر دیا گیا
سب سے زیادہ ہیروں سے مزین انگوٹھی اس سے قبل بھی بھارت ہی میں تیار کی گئی تھی۔ گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس انگوٹھی میں 7 ہزار 801 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ہریش بنسال کا کہنا ہے کہ انہیں اس قسم کی انگوٹھی تیار کرنے کا خیال دو سال قبل اس وقت آیا تھا جب وہ جیولری ڈیزائننگ کا کورس سورت میں کررہے تھے۔
لکڑی سے بنا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ’عبید‘ سفر کیلیے تیار
بھارت میں ریاست گجرات کے شہر سورت کو ہیروں کے مرکز کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔.