کلینکل ٹرائل: آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین 70 فیصد مؤثر اور محفوظ قرار

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق ان کی تیار کردہ کورونا ویکسین کا کلیکل ٹرائل کیا گیا ہے۔ کلینکل ٹرائل کے دوران کورونا ویکسین کو 70 فیصد مؤثر اور محفوظ پایا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق رضاکاروں کے ایک گروپ پر کورونا ویکسین کا ٹرائل کیا گیا اور ویکسین نے اینٹی باڈیز تیار کرلیے ہیں۔

برطانوی اخبار دی میل کی آن لائن رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کلینکل ٹرائل کے بعد برطانوی ریگولیٹرز اس تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا سائنسدانوں کی جانب سے تجویز کردہ ڈیڑھ خوراک کی باقاعدہ منظور دی جائے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

برطانیہ میں کورونا ویکسین پر کام کرنے والی کمپنی آسٹرا زینیکا نے کہا ہے کہ کلینکل ٹرائل کے دوران جن رضاکاروں نے دو دو خوراکیں لی تھیں ان پر ویکسن 62 فیصد کار آمد ثابت ہوئی ہے۔

برطانوی ریگولیٹر ایم ایچ آر اے 27 نومبر سے ویکسین کی منظوری کے بارے میں غور کررہی ہے اور توقع ہے کہ اس سال کے اختتام سے قبل اس پر فیصلے پر پہنچ پائے گی۔ اس سے قبل رضاکاروں کے ایک گروپ کو غلطی سے صرف آدھا ڈوز دیا گیا تھا اور جس کے بعد مکمل خوراک دی گئی تھی ان میں کویڈ کے خلاف 90 فیصد قوت مدافعیت پیدا ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں