معروف تاجر اور صنعتکار سراج قاسم تیلی کی نمازجنازہ ادا

معروف تاجر اور صنعتکار سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے

فائل فوٹو


کراچی : معروف تاجر اور صنعت کار سراج قاسم تیلی کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ 

دو روز قبل تاجراور صنعتکارسراج قاسم تیلی انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ممتاز عالم دین مفتی زرولی خان انتقال کر گئے

ترجمان کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے مطابق سراج قاسم تیلی کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔

قاسم تیلی گزشتہ 11 روز سے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں تھے۔ 3روز قبل سراج قاسم تیلی کی طبیعت ناساز ہوئی۔ طبیعت خرابی کے باعث سراج قاسم تیلی کو دبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دبئی میں ہی 2 روز اسپتال میں زیرعلاج رہے۔

ہم نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ سراج قاسم تیلی کاروباری طبقے میں ایک بڑا نام تھا۔ حکومت بھی کاروبار کے متعلق انتظامی معاملات میں قاسم تیلی سے رائے لیتی تھی۔

وہ بزنس مین گروپ کے سربراہ بھی تھے۔ ان کی ایک ملٹی نیشنل بیوریج کمپنی بھی ہے۔ کراچی میں ان کی رہائش ڈیفنس کے علاقے میں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سراج قاسم تیلی کو سانس پھولنے کی بیماری تھی اور چیک اپ کیلئے اسپتال بھی جاتے تھے لیکن کسی شدید بیماری کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کورونا کے باعث انتقال کر گئے

میڈیا میں جب بھی کاروبار کے متعلق بحث ہوتی سراج قاسم تیلی کی رائے بھی لی جاتی تھی۔ وہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں کافی متحرک تھے۔


متعلقہ خبریں