بزرگ سیاست دان شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے


کراچی: جنوبی پنجاب کے علاقے روجھان سے تعلق رکھنے والے بزرگ سیاست دان شیر باز خان مزاری کراچی میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق نگراں وزیر اعظم سردار میر بلخ شیر خان مزاری کے چھوٹے بھائی سردار شیر باز خان مزاری کراچی میں علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شیر باز خان مزاری دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ کل انکے آبائی شہر روجھان میں ادا کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کر گئے

سردار شیر باز خان مزاری 6 اکتوبر 1930 کو روجھان سٹی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ڈیرہ دون انـڈیا میں اور اعلی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی۔

شیر باز خان مزاری نے اپنے سیاسی کیریر کا آغاز 1970 سے کیا۔ وہ دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

سردار شیر باز خان مزاری کافی عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ سمیت 5 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔


متعلقہ خبریں