اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے چینی 20 دن میں 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ درآمدی چینی کی کنٹرول نرخوں پر تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا۔
Due to effective intervention by Govt, ex-mill price of sugar is down by Rs 20/kg within 20 days. Distribution of imported sugar at control rates & timely start of crushing season also ensured. I have asked provinces to ensure fair & swift cane payments are made to farmers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 2, 2020
انہوں نے کہا کہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنے کے کاشت کاروں کو مناسب اور جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو براہ راست درآمدی چینی حاصل کرنے کی اجازت کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کپاس کی درآمد کی حوصلہ افزائی کیلئے تجاویز پر غور کے بعد اہم فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ای سی سی اجلاس: پی آئی اے کے 3500 ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی منظوری
اجلاس میں ای سی سی نے کپاس کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے قرض کو حکومتی قرض میں تبدیل کرنے کے معاملے پر کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔
ای سی سی اجلاس میں پاکستان اسٹیل مل کو گیس کی فراہمی، اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی مرمت کے لیے فنڈز کی سمری اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بیناری سے گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی