بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں، بلاول بھٹو زرداری


کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی معمار ہے جبکہ پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی بھی علمبردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں اور پیپلز پارٹی نے 5 دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ملتان میں یوم تاسیس کے جلسے میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے اور پیپلز پارٹی اپنی سابقہ قیادت کی جدوجہد کو عزم و ولولے کے ساتھ جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا میں ذمہ دار ہوں۔


متعلقہ خبریں