خیبرپختونخوا میں مزدور کو کم اجرت دینے والے مالکان کے خلاف کارروائی کا اعلان


پشاور: خیبرپختونخوا میں مزدور کو 15 ہزارروپے ماہانہ سے کم اجرت دینے والے مالکان کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کے پی، کے محکمہ محنت نے تمام نجی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ یکم جولائی 2018 سےمزدور کو 15 ہزار روپے سے کم اجرت دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کم از کم اجرت کا آغاز اسپتالوں اورنجی سیکیورٹی کمپنیز کے ملازمین سے کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر محکمہ محنت نے تمام نجی اداروں کو پابند کیا ہےکہ وہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بینکوں کے ذریعے کریں۔

محکمہ محنت کے مطابق بینکوں کے ذریعے ملازمین کو ادائیگی کا پابند اس لئے کیا گیا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

خیبرپختونخوا میں تمام نجی اداروں اور ان کے مالکان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ایک ماہ کے اندرحکم نامے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عالمی یوم مزدور پر خیبرپختونخوا سے سامنے آنے والی خوش کن خبر کے بعد توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وفاق اور دیگر صوبے بھی اس کی تقلید کریں گے۔


متعلقہ خبریں